الیکشن تب ہونگے جب میں کراؤنگا. آصف علی زرداری

0
29

آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے، ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالرز تک پہنچاؤں گا جبکہ لاہور کے بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن تب ہونگے جب میں کراؤنگا.


اس موقع پر گفتگو میں آصف زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے،کارکن صبرکریں، صبر کا وہ پھل ملےگا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے جیل میں معیشت پر بہت ساری کتابوں کا مطالعہ کیا ہے اور ایسے حل دیے جس سے ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز ہوگئے تھے، ملکی معیشت کو سنبھال کر زر مبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالرز تک پہنچاؤں گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کا کہنا تھاکہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ سابق صدر کا کہناتھاکہ سیاست میں ہرچیزکوکرنےکاحل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ، ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا۔

Leave a reply