ٹڈی دل کھانے سے کرونا ختم ہو سکتا ہے، ریاض فتیانہ کا اسمبلی میں بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، دوسری جانب ٹڈیوں کے حملے بھی جاری ہیں ،قومی اسمبلی اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے ٹڈیوں کو کرونا کا علاج بتایا ہے
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ ایک مفروضہ ہے کہ ٹڈی دل کھانے سے کورونا کا دفاع کیا جاسکتا ہے،اس کی تحقیق کروالی جائے اوراگر ایسا ثابت ہوجائے تو قوم خود ٹڈی دل کا تیا پانچہ کردے گی ،حکومت کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
چولوں کی سرکار زرتاج گل کہ بعد پیش خدمت ہے ریاض فتیانہ
ایک سے بڑا ایک ڈاکٹر موجود ہے پٹی ائی میں
ٹیڈی کھانے سے کرونا وائرس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے
ریاض فتیانہ pic.twitter.com/SW8eavJwww— Umair Sheikhلیگی شیر گوجرانولہ دا (@UmairSheikhPK1) June 24, 2020
ریاض فتیانہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے،سوشل میڈیا پر صارفین رکن اسمبلی کے اس بیان پر شدید تنقید کر رہے ہیں اور کہہ رہے کہ دنیا میں ابھی تک کرونا کا علاج سامنے نہیں آ سکا، تا ہم اب رکن اسمبلی علاج بتا رہے ہیں
ایک صارف کا کہنا تھا کہ محترمہ زرتاج گل کے "اقوال زرین” کے بعد اب پیش خدمت ہے پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ کا فلسفہ۔۔۔کورونا سے بچنے کے لئے قوم کو ٹڈی دل کھانے کا مشورہ ۔۔۔۔یا اللہ رحم ۔یہ کس قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑا ہے
محترمہ زرتاج گل کے "اقوال زرین" کے بعد اب پیش خدمت ہے پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ کا فلسفہ۔۔۔کورونا سے بچنے کے لئے قوم کو ٹڈی دل کھانے کا مشورہ ۔۔۔۔یا اللہ رحم ۔یہ کس قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑا ہے۔ @zartajgulwazir @MemonaMushtaq @Silk_Lodhi https://t.co/LeyGAaICk9
— Waqar Ahmad Pmln (@WaqarAh21092255) June 24, 2020
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ فسادٹیکنالوجی اورشاہکار تاج کے بعد پیش خدمت ہے پاکستان ریسرچ انسٹیوٹ آف فتیانولوجی کے عظیم سائینسدان ریاض فتیانہ،ملکی پالیسی سازادارے کے ممبران کی اسمبلی فلور پر کہی ہر بات ریکارڈ کا حصہ اور عالمی سطح پر اہم ہوتی ہے
فسادٹیکنالوجی اورشاہکار تاج کے بعد
پیش خدمت ہے
پاکستان ریسرچ انسٹیوٹ آف فتیانولوجی کے عظیم سائینسدان
ریاض فتیانہ
ملکی پالیسی سازادارے کے ممبران کی اسمبلی فلور پر کہی ہر بات ریکارڈ کا حصہ اور عالمی سطح پر اہم ہوتی ہے@BBCUrdu@Rehbar_e_Taraqi@Defenders_Of_PK@786Hassani@fsahat https://t.co/R5BWpLCnGq— Youth_Pakistan (@YouthPakistan5) June 24, 2020
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
سرکاری ہسپتال میں جان، پرائیویٹ میں مال نہیں بچتا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو بڑا حکم
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے،، ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعدادایک لاکھ 88 ہزار 926ہوگئی ہے، 24گھنٹوں کےدوران مزید60 افرادکوروناسے جاں بحق ہوئے ہیں ،ملک بھرمیں کوروناسےاموات کی تعداد3ہزار755ہوگئی ہے