ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف
پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت دہشت گردی پر تُلی ہوئی ہے،

پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی ، عبدالقادر پٹیل ، آغا رفیع اللہ ، جاوید شاہ جیلانی ، عبدالقادر مندوخیل ، عابد بھیئو، احسان مزاری ، نوید ڈیرو اور مہرین بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت دہشت گردی پر تُلی ہوئ ہے ، پارلیمنٹ لاجز کے وحشیانہ واقعہ کے بعد نیازی سرکار اب ہم پر سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ ہم تمام اراکین نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے بعد حکومت سندھ سے درخواست کی تھی کہ ہمیں سندھ ہاؤس میں رہائش دی جاۓ کیونکہ ہماری جانیں پارلیمنٹ لاجز میں محفوظ نہیں اور ہمارے ساتھ ہماری خواتین ارکان بھی غیر محفوظ ہیں ، جس طرح اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی چڑھائ کی اور لوگوں کی جان خطرے میں ڈالی

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں سندھ پولیس کی حفاظت میں دیا جائے جو کہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے کیونکہ اسلام آباد پولیس گلو بٹ بن چکی ہے اور ہمیں اطلاعات ہیں کہ یہ گلو بٹ اور عمران کے ذاتی بدمعاش ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہے ہیں ، اگر سندھ ہاؤس کی تنصیبات یا ہمارے کسی رُکن کو نقصان پہنچا تو اس کی ساری ذمہ داری نیازی سرکار پر ہوگی اور یہ آئین اور قانون کی بھی خلاف ورزی ہوگی جس کا پہلے سے تدارک انتہائ ضروری ہے

پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی ‘اپنی حفاظت’ کیلئے سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں، پیپلز پارٹی، ارکان پارلیمنٹ سندھ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے ہیں، ہر رکن کو وہاں رہنے کا حق ہے، یہ اراکین اپوزیشن اور ہمارے اتحادیوں سے ہیں،

دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 400 ایس ایس یو پولیس گارڈز کی پرائیویٹ فوج اسلام آباد میں جمع کی حکومت سندھ نے یہ پرائیویٹ گارڈز کی فوج کس بنیاد پر اسلام آبا دمیں جمع کی ہے؟خط میں ایس ایس یو کے ڈی آئی جی کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کروں گا،

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن برملا ہارس ٹریدنگ کا اعتراف کر رہی ہے الیکشن کمیشن سے عرض کروں گا کہ اس کا نوٹس لے ، ہر منتخب نمائندے کو ووٹرز کا احساس ہوتا ہے، ضمیر بچنے والے ارکان اسمبلی کو کوئی روک نہیں سکتا،پیپلزپارٹی جمہوریت کی علمبردار بن کر جمہوریت کو نقصان پہنچارہی ہے،اپوزیشن کا یک نکاتی ایجنڈا، صرف وزیراعظم عمران خان کو ہٹانا ہے،ابھی دیکھنا ہے کہ عدم اعتماد کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتاہے، حکومت سندھ ہاوس پر حملہ کیوں کرے گی؟

واضھ رہے کہ وفاقی دارلحکومت میں سندھ ہاؤس توجہ کا مرکز بنا ہے،3 خواتین سمیت 12 ارکان کو چھپانے کا الزام سامنے آیا ہے،

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

Shares: