ٹک ٹاک نے بھی روس میں اپنی سروس معطل کر دی

سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے روس سے اپ لوڈ ہونے والی تمام نئی ویڈیوز پر پابندی لگا دی۔

باغی ٹی وی : ٹک ٹاک کی روس میں سروس کی معطلی کے بعد روسی عوام ٹک ٹاک پر کسی بھی قسم کی نئی ویڈیوز شیئر نہیں کرسکتی سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے یہ فیصلہ روس کے نئے سنسرشپ قوانین کے بعد کیا ہے جو آزاد صحافت کے لیے خطرہ ہیں اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔


ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہےکہ روس کے فیک نیوز کے قانون کے تناظر میں لائیو اسٹریمنگ اور ویڈیو مواد معطل کردیا ہے روس میں بدلتے ہوئے حالات کا جائزہ لے کر اپنی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کریں گے۔


پیغام میں کہا گیا ہے کہ حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوگی جبکہ ہمارے اقدام سے میسجنگ سروس متاثر نہیں ہوگی۔

امریکی صدرکا فون،سعودی عرب اور یو اے ای نے بات کرنے سے انکار کر دیا

یاد رہے کہ روس نے نیا سنسر شپ قانون منظور کرلیا ہے جس میں مبینہ طور پر روس کی فوج کے حوالے سے ’غلط معلومات‘ کو پھیلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت روسی فوج سے متعلق فیک نیوز نشر کرنے پر 15 سال تک کی سزا کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے، اس کے علاوہ کمیونٹی سروس مینڈیٹ کا سامنا کرنا اور جبری مشقت کے تقاضے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یوکرین حملے پر احتجاج کرتے ہوئے آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس ( Netflix) نے بھی روس میں اپنی سروس معطل کر دی۔

ایران کا دوسرا فوجی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

Comments are closed.