ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کر دیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : رواں ماہ 9 اکتوبر کو پاکستان میں بند کی جانے والی چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو آج ملک بھر میں بحال کردیا گیا ہے۔ جس کا اعلان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کیا ہے-
ٹک ٹاک کے ٹویٹر ہینڈلر میں کئی گئی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ نے غیراخلاقی مواد پرقابو پانےکےاقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے-
TikTok is being unlocked after assurance from management that they will block all accounts repeatedly involved in spreading obscenity and immorality.
TikTok will moderate the account in accordance with local laws.— PTA (@PTAofficialpk) October 19, 2020
انتظامیہ کی طرف سے اس یقین دہانی کے بعد ٹک ٹوک کو بحال کیا جارہا ہے کہ وہ فحاشی اور بدکاری کو پھیلانے میں بار بار ملوث تمام اکاؤنٹس کو بلاک کردیں گے۔
اگر کسی نے ایسی وڈیو اپلوڈ کی جو فحاشی پھیلانے کا سبب بنے تو ٹک ٹاک مقامی قوانین کے مطابق اس اکاؤنٹ کو معتدل کردے گا۔
جبکہ دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کےاجلاس میں ٹک ٹاک انتظامیہ کےاقدامات کا جائزہ لینے کےبعدٹک ٹاک کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہوگئی اُن کا کہنا ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پی ٹی اے نے عوامی شکایات پر ٹک ٹاک کو پاکستان بھر میں بند کردیا تھا جس پر پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد اور لوگوں کی شکایات کے باعث کیا گیا تھا۔








