ٹک ٹاک سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا

0
22

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی رُکن ایم پی اے دُعا بھٹو کی بہن اقرا بھٹو نے سندھ اسمبلی کی اپوزیشن لابی میں بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کردی جو دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل دُعا بھٹو کی بہن اقرا بھٹو کی ویڈیو میں اقراء بھٹو بھارتی معروف گانے جس کے بول ہیں تم نے اگر پیار سے دیکھا نہیں مجھ کو تو چھوڑ کر شہر میں چلی جاؤں گی پر لپ سنکنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔

اس ویڈیو پر اسمبلی ممبران نے دعا بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا –

سینیئر پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں اقرا بھٹو کی ٹک ٹاک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی ایم پی اے دعا بھٹو کا اپنی بہن کو ساتھ لانا اور ان کی بہن کا ویڈیو بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے سندھ اسمبلی ہال کو فلمی اسٹوڈیو میں تبدیل کردیا گیا۔


شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ ہر طرح کی خلاف ورزی ہے! اس طبی ہنگامی صورتحال میں صرف 25 فیصد ممبروں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے اور وہ یہی کرتے ہیں!

دوسری جانب بہن کی اس بے وقوفی اور اسمبلی ممبران کی تنقید کے پیش نظر دعا بھٹو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی۔


دُعا بھٹو نے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ انجانےمیں میری بہن نےسندھ اسمبلی کی لابی میں موجودکرسی پربیٹھ کر ویڈیوبنالی جبکہ میں اجلاس میں شریک تھی جوکہ غلطی بتانےپراس نےفوری ڈیلیٹ بھی کردی تھی لیکن اس غیردانستہ غلطی پرکسی کی دل آزاری ہوئی ہےتو نہ صرف میں اپنی بہن بلکہ اپنی جانب سے بھی معذرت کرتی ہوں-

اسمبلی ممبران اور شرمیلا فاروقی کی تنقید پر ٹویتر صارفین نے کہا کہ آپ لوگوں کو دوسروں کی زندگی اچھے سے جیتے کیوں نہیں خوش رہتے اس میں کیا غلط ہےصرف کرسی کو کم از کم دکھایا گیا ہے اس بچی کا بھی دل ہے اور کہا کہ یہ سندھ امبلی کی لابی تھی نہ کہ ہال-

عاصم اظہر اور ٹک ٹاک اسٹار ارکا حق کے گانے کا ٹیزر جاری

Leave a reply