جنت مرزا اور سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے درمیان تنازع میں ٹک ٹاکر عمر بٹ بھی کود پڑے۔

باغی ٹی وی : جنت مرزا کی کچھ دن قبل ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں مسیحیوں کی مذہبی علامت ’صلیب‘ کی طرز پر بنا ایک لاکٹ پہن رکھا تھا، جس پر بعد ازاں مسیحی افراد نے ان کے خلاف ذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخوست بھی دی تھی۔

مسیحی افراد کی جانب سے جذبات مجروح کرنے کے الزامات لگائے جانے کے بعد جنت مرزا نے مذکورہ واقعے پر معافی بھی مانگی تھی

تاہم بعد ازاں سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لیے کہا تھا کہ انہیں نہ تو اسلام کا پتہ ہے اور نہ ہی دیگر مذاہب کا علم ہے ساتھ ہی ٹک ٹاکر کو ’جاہل‘ بھی قرار دیا تھا، بعد ازاں بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

جس کے بعد جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کی پوسٹ پر سخت رد عمل دیا تھا-

جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں بشریٰ انصاری کو مخطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اماں جی یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے ، براہ کرم کسی کو جاننے سے پہلے کسی کا فیصلہ نہ کریں-

لالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے لکھا تھا کہ بشریٰ آنٹی میں آپ کا بہت احترام کرتی ہوں لیکن آپ حقائق کو جانے بغیر کسی کو بدنام نہیں کرسکتیں! اسلام کی بات آپ کیسے کر سکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہیں آپ بھی گانے گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کئے لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ –

جنت مرزا نے مزید لکھا تھا کہ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے میں بس اتنا کہوں گی کہ کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانک لیں کبھی کسی کو لعنت اور کبھی کسی کو بُرا کہنا کہ وہ اللہ کرے تو مر جائے۔ یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے ۔

ٹک ٹاکر نے کہا تھا کہ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کر لیجیے گا اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی-

اس کے بعد جنت مرزا کی بہن بھی اور ٹک ٹاکر علشبہ انجم بھی سامنے آئیں اور بشریٰ انصاری کیلئے آنٹی ، اماں جی اور جاہل جیسے الفاظ
استعمال کئے-

علیشبہ انجم نے کہا کہ بشریٰ انصاری لوگ آپ کو دیکھتے ہیں، فالو کرتے ہیں آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آپ اسلام کی بات ایسے نہ کریں کیونکہ اسلام میں گانا گانے کی اور ڈانس کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ جنت سے غلطی ہوگئی جنت اس بات پر بہت زیادہ اداس تھی اس نے دل سے سب سے معافی مانگی اور بات ختم ہوگئی۔ جن لوگوں کا جنت نے دل دکھایا ان سب نے اسے معاف کردیا قصہ وہاں پر ختم ہوگیا۔

بشریٰ انصاری آپ اس طرح کی زبان استعمال کررہی ہو اور اوپر سے کہہ رہی ہو آپ کو اسلام کا نہیں پتہ اور باقی مذاہب کا نہیں پتہ۔ ہم بڑے گنہگار ہیں ہم گانوں پر ٹک ٹاک بناتے ہیں۔ لیکن گانے گانا، اداکاری کرنا اور ڈراموں اور فلموں میں آنا اوراپنا آپ دکھانا۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ الحمداللہ! ہمیں اسلام کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہے، آپ ہمارے گھر میں نہیں رہتی جو آپ اس طرح ہم پر الزام لگا رہی ہیں۔

اسلام میں عورتوں کے لیے پردے کا حکم ہے تو آپ پردہ کیوں نہیں کرتیں۔ اداکاری کرنا بند کرو، گانے نہ گاؤ یہ سب بند کرکے آپ گھر میں بیٹھو۔

تاہم اب جنت مرزا کے بوائے فرینڈ اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے بھی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے لیے قدرے نامناسب اور سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو عمر بٹ کو سینیئر اداکارہ کو’جاہل عورت‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ساتھ ہی کہا کہ سینیئر اداکارہ میں اخلاقیات کی کمی ہے۔

اگرچہ مذکورہ ویڈیو میں عمر بٹ بشریٰ انصاری کا نام نہیں لے رہے، تاہم ان کی مذکورہ ویڈیو سینیئر اداکارہ کی جانب سے جنت مرزا پر تنقید کے بعد سامنے آئی ہے اور وہ ویڈیو میں ان ہی باتوں پر بات کر رہے ہیِں جو باتیں سینیئر اداکارہ نے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے لیے کہی تھیں۔

عمر بٹ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے آپ میں اخلاقیات کی کمی ہے آپ میں کوئی تمیز ہی نہیں ہے آپ واقعی ایک جاہل ترین عورت ہیں آپ کے پاس کوئی حق نہیں ہے کسی کو بُرا بھلا کہنے کا-

اگر آپ تھوڑی سی تمیز سیکھ لیں تو ان کے لیے اور باقی لوگوں کے لیے بھی اچھا ہوجائے گا۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ جنت مرزا سے غلطی ہوئی تھی اور انہوں نے معافی مانگی لی تھی یہ ایک ہفتہ پہلے کی بات ہےمگر انہیں اس بات کا علم نہیں ہوا، کیوں کہ ان کا صابن سلو ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے آپ بیٹھے بیٹھے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا دیں گی اتنی آسانی سے نکل جائیں گی تو یہ غلط فہمی ہے آپ کی آپ کو معافی مانگنا پڑے گی پتہ نہیں آپ پاگل ہوئی ہوتی ہو یا دماغ نہیں چل رہا ہوتا آپ کا آپ ایسے کسی کو بات کر دیتی ہو جتنا جلدی آپ معافی مانگ لو گی اتنا ہی سب کے لئے اچھا ہو گا-

بشریٰ انصاری نے نمبر ون ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو جاہل کیوں قرار دیا؟

بشریٰ انصاری کے تبصرے پر جنت مرزا کا سخت رد عمل

Shares: