ٹک ٹاکرز کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کیا کرنے جا رہی؟

0
46

ٹک ٹاکرز کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کیا کرنے جا رہی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاکرز کلب کے قیام پر کام شروع کر دیا گیا

سینیٹ آئی ٹی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی، میاں عتیق کنوینئرمقرر کر دیئے گئے،ٹک ٹاک ویڈیوز کا مواد کیسا ہونا چاہیے، کلب ٹک ٹاکرز کو تربیت دے گا

میاں‌عتیق کا کہنا ہے کہ 10لاکھ فالوورز رکھنے والے ٹک ٹاکرزسے رابطہ کیا ہے، ریاستی اداروں ،مذہب سے متعلق ویڈیوز نہ بنانے کی تربیت دیں گے،کسی ریاستی ادارے یا شخصیات کیخلاف مواد والا اکاؤنٹ اب نہیں چلے گا

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ’ٹک ٹاک‘ کو محض 10 دن بعد ہی پاکستان میں مشروط اجازت پر بحال کردیا تھا۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کے صحت مندانہ ڈیجیٹل تجربے اور ڈیجیٹل کمپنیوں کی ترقی کے پیش نظر پابندی ہٹائی گئی۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کی پلیٹ فارم پر ترویج نہیں کی جائے گی اور یہ کہ جو صارفین غیر قانونی مواد اپ لوڈ کرنے میں مستقل طور پر ملوث ہیں ان کو پلیٹ فارم کی طرف سے بلاک کر دیا جائے گا۔

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

حکومت نے رواں ماہ 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک کو غیر اخلاقی مواد نہ ہٹائے جانے پر بلاک کردیا تھا۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے بار بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود فحش مواد کو نہ ہٹانے پر ٹک ٹاک کو بند کیا تھا۔

پی ٹی اے کی جانب سے بند کیے جانے کے فوری بعد ہی ٹک ٹاک انتظامیہ نے حکومت پاکستان سے مذاکرات شروع کردیے تھے اور حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ فحش مواد کو ہٹایا جائے گا۔

Leave a reply