تجویز پر عمل؛ کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان خلیج دور ہوگا، گورنر سندھ کا وزیر اعظم کو خط

0
92

تجویز پر عمل کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان خلیج دور ہوگی، گورنر سندھ کا وزیر اعظم کو خط

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر کو اعزازی وزیرمملکت مقرر کرنےکی تجویز دے دی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کئی ممالک میں بزنس کمیونٹی کےسربراہان کو وزیر کی حیثیت دی جاتی ہے ،ان کی تجویز ہے کہ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کے صدر کو اعزازی وزیر مملکت مقرر کیا جائے۔

خط میں گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ صدر ایف پی سی سی آئی کو اعزازی وزیر مملکت بنانے سے سےبزنس کمیونٹی کےاعتماد میں اضافہ ہوگا، کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان خلیج دور ہوگی۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تجویز پر عمل سے تجارتی پالیسیوں کی تیاری میں بزنس کمیونٹی کی بھرپور شرکت یقینی اور کاروباری برادری خود اعتمادی سے کام کرے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس

Leave a reply