ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے دلہا بننے کی تیاریاں، کل نکاح ہوگا

0
66

تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی کل جمعرات کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیںگے۔ سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی تین فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ ان کی دعوت ولیمہ چھ فروری کو لاہور میں ہوگی۔

ولیمہ کی تقریب پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ یا سبزہ زار میں سے کسی ایک مقام پر منعقد کروانے کی تجویز ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمانوں کی تعداد اور گراؤنڈ دیکھ کر ایک دو دن میں وینیو فائنل کر لیا جائے گا۔ ‏ولیمہ کی تقریب میں اہم مذہبی، سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری کے مطابق امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی کی شادی 6 فروری بروزاتوار لیاقت چوک سبزہ زار اسٹیڈیم لاہور میں انجام پائے گی۔

واضح رہے کہ حافظ محمد سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے بانی رہنماء علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے اور اس وقت تحریک کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

گزشتہ سال فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے معاملے پر ٹی ایل پی پر پابندی عائد کرتے ہوئے سعد رضوی کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم حکومت سے مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

Leave a reply