تحریک لبیک کے کارکن کا قتل،سابق وفاقی وزراء پر مقدمے کی درخواست پر سماعت ملتوی
تحریک لبیک کے کارکنان پر گولی چلانے کے مقدمے کی سماعت عدالت نے تیرہ مئی تک ملتوی کر دی
ایڈیشنل سیشن جج رائے یاسین شاہین نے تحریک لبیک کی طرف سے اسوقت کے وفاقی وزرا ،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سابق وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری،سابق آئی جی پنجاب انعام غنی سمیت بارہ افسران پر قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی،
ایڈیشنل سیشن سیشن جج کی عدالت میں تحریک لبیک کے نظام الدین کی طرف سے استغاثہ دائر کیا گیا ہے یہ استغاثہ برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا فرانس کے گستاخانہ حاکے کے خلاف تحریک لبیک کے کارکن پرامن احتجاج کر رہیے تھے اور دھرنا دے رکھا تھا،تحریک لبیک کی قیادت سے داخلہ شیخ رشید احمد، ر نورالحق قادری نے مذاکرات کیے بعد میں ان پر پولیس کا حملہ کرا دیا جس کے نتیجے میں تحریک لبیک کا ایک کارکن تنویر کی موت ہو گئی جبکہ متعدد کارکنان زخمی ہو گئے، تمام کارروائی سابق وزیر داخلہ اور دیگرافسران کے ایما پرکی گئی، مذکورہ 12 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے، عدالت نے ابتدائی بحث کے لیے سماعت تیرہ مئی تک کے ملتوی کر دی ہے
مارچ میں تحریک لبیک نے بھی ایک بار پھر "مارچ” کا اعلان کر دیا
اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان
خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے
کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت
وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا
قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی،حافظ سعد رضوی
ہرمظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے،حافظ سعد رضوی کا اعلان