تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے

تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو یکسر مستردکرتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کا آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاروت کی جائے گی۔

حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ سارا دن ہمارے امیدواروں اور پولنگ ایجنٹ کو تنگ کیا گیا۔جن حلقوں میں تحریک لبیک کی پوزیشن مضبوط تھی وہاں ووٹ ہی کاسٹ نہیں کرنے دیے گئے۔پی پی 140 اور پی پی 237 میں الیکشن کمیشن کے نمائندے خود ووٹ کاسٹ کرتے رہے سارا دن الیکشن کمیشن سے ہمارے امیدوار ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن الیکشن کمیشن ٹال مٹول کرتا رہا۔

بلخصوص لاہور میں پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں میں بیٹھنے کی اجازت ہی نہیں دی جارہی تھی۔ ہماری خواتین پولنگ ایجنٹوں سے الیکشن کے نتائج سے پہلے ہی فارم 45 پردستخط کروائے گئے۔

سعد حسین رضوی نے اداروں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں پاکستان کو آئی ایم ایف کا مقروض کس نے کیا؟ ملک کو معاشی مسائل سے دوچار کس نے کیا؟ غریب عوام پر مہنگائی،بے روزگاری اور فاقہ کشی کے پہاڑ کس نے توڑے؟جہاں سے دھاندلی کی پلاننگ اور ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ہمیں سب پتہ ہے۔

حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ عمران خان الیکشن سے پہلے نتائج کا اعلان کرتا پھر رہا تھا۔نیوٹرل نے عمران خان کو پہلے سے ہی ون سائیڈ ڈ نتائج دے دیے۔الیکشن پہلے کوئی نتائج کا اعلان کیسے کر سکتا ہے۔ انشاء اللہ مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد سب حقائق سامنے لائیں گے اورآئند ہ کے لائحہ عمل بھی دینگے۔

Comments are closed.