ضمنی الیکشن ، شہبازشریف نے لاہوراور بلاول نے کراچی میں اجلاس بلا لیا

0
105

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور میں اہم اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے . جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، سردار ایاز صادق، سعد رفیق اور عطا اللہ تارڑ شامل ہیں،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات کے نتائج اور آئندہ کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 11 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے جبکہ ن لیگ ایک ہی سیٹ جیت سکی ہے۔ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں شکست بھی تسلیم کرلی ہے.

دوسری طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق سی ای سی کا اجلاس آج شام 4 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ ایک ہائبرڈ میٹنگ ہوگی جس میں شرکاء ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنس شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد پیدا ہونے والی ملک کی سیا سی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی .

Leave a reply