پاکستان میں‌ کرکٹ پچزکا معیاربہتربنانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ کیوریٹر کی آمد

0
32

کراچی :پاکستان میں‌ کرکٹ پچزکا معیاربہتر بنانے کیلئےعالمی شہرت یافتہ کیوریٹر کی آمد، اطلاعات کےمطابق ملک میں کرکٹ پچز کو معیاری بنانے کیلئے غیر ملکی ماہر اور شہرت یافتہ کیوریٹراینڈی اٹکنسن کو پاکستان بلالیا گیا ہے،

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کےمطابق کراچی، ملتان، پنڈی اورلاہور سینٹرز کا دورہ کریں گے اورموجودہ پچز کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تفصیلی رپورٹ دیں گے کہ ان کی کوالٹی میں کس طرح بہتری لائی جاسکتی ہے۔

وہ مقامی کیوریٹرز کے ساتھ اپنے تجربات بھی شیئر کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ اگلے سیزن میں ملک کے بڑے سینٹرز کی وکٹیں اسپورٹنگ ہوں گی جس پر بولرز کو بھی مدد ملے گی۔

دنیا کے صف اول کے پچ ماہر اور آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ اینڈی اٹکنسن جمعے اور ہفتے کی درمیان شب کراچی پہنچ رہے ہیں۔اینڈی اٹکنسن دو دن کراچی، ایک ایک دن ملتان اور پنڈی اور تین دن پی سی بی ہیڈ کوارٹر لاہور میں گزاریں گے۔

10 جنوری کو اینڈی لاہور سے جنوبی افریقا روانہ ہوں گے جہاں وہ آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کی پچز تیار کریں گے۔

اینڈی اٹکنسن ایک ہفتے کے دورہ پاکستان میں کسی ورکشاپ کا انعقاد نہیں کریں گے بلکہ ملک کے چاروں ٹیسٹ سینٹرز کی پچوں، مٹی کی کوالٹی اور سہولتوں کا جائزہ لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ کو تفصیلی رپورٹ دیں گے۔

Leave a reply