آج کا دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کچھ اچھا ثابت نہ ہوسکا

کراچی: آج کا دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کچھ اچھا ثابت نہ ہوسکا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، آج سرمایہ کاری بند ہونے تک 606 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کےآخری دن میں بھی سرمایہ کاروں پر سیاسی ہلچل کے اثرات واقع ہوئے ہےجس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈکس میں 606 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد 100-انڈیکس 39 ہزار 906 کی سطح پر آگیا جبکہ آج ہونے والی مندی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے بند ہونے تک سرمایہ کاروں کے تقریبا 90 ارب روپے ڈوب گئے۔

واضح رہے مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ملک میں جاری سیاسی اثرات کے باعث 1.49 فیصد تنزلی دیکھنے کو ملی جبکہ صرف 25 کروڑ 57 لاکھ 97 ہزار 723 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Comments are closed.