بھارتی حکام کی جانب سے توہین آمیز بیانات انتہائی تکلیف دہ ہیں، ترجمان پاک فوج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی حکام کے توہین آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتی ہیں، بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے گستاخانہ کلمات پر پاک فوج کا ردعمل بھی آیا ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تکلیف دہ ہیں اشتعال انگیز بیانات بھارتی مسلمانوں اور دیگر مذاہب کےخلاف نفرت کی نشاند ہی ہے
Pakistan Armed Forces strongly condemn blasphemous remarks by Indian officials.The outrageous act is deeply hurtful and clearly indicates extreme level of hate against Muslims and other religions in India.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 6, 2022
واضح رہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺ کے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی اس بیان پرمسلمانوں کی جانب سے شدیدغم وغصے کا اظہارکیا جارہا ہے
پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کی طرف سے کئے گئے انتہائی توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی
وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز کلمات پر بھارتی سفارت کار کو طلب کرلیا،بھارتی سفارت کار کو طلب کرکے توہین آمیز کلمات پر سخت پیغام دے دیا گیا،بی جے پی قیادت اور حکومت توہین آمیز کلمات کی مذمت کرے،بی جے پی قیادت ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے،
دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی
دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ
دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا
دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین
بی جے پی رہنما گستاخانہ بیان پر بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی