احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
36
Ahsan Iqbal

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ہے جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 اگست کو اس کیس کی سماعت کرے گا اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی اس بنچ کا حصہ ہوں گے، مولوی اقبال حیدر نے 2 مئی 2018 کو سابق وزیر داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی.

خیال رہے کہ درخواست میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی تھی اور درخواست میں احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63،64 کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی اسکے علاوہ سابق وزیر داخلہ سے تمام مراعات اور تنخواہ واپس لینے کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی

تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل احسن اقبال نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئندہ ایسی بیان بازی سے گریز کریں گے۔ جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ داخلہ کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس خارج کردیا تھا ، جسٹس مظہر علی نقوی نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنے لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں، آپ الیکشن میں جیتے ہیں اور آپ کو اس ملک کی ترقی کے لیے وہ کرنا چاہیے جو آپ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اپریل 2018 میں مسلم لیگ (نواز) کے رہنماء احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریر سامنے آئی تھی جس کے بعد ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیر نے عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف بیان دیا تھا۔

Leave a reply