تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی رہائی کا تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جاری کر دیا،

تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کی خصوصی رپورٹ میں کوئی خاصیت نہیں ہے،شاہ محمود قریشی کی طرف سے مسلح افواج کے خلاف دیے گئے کسی خاص بیان کو غلط قرار نہیں دیتی، اس مواد کی بنیاد پر میرا خیال ہے کہ ایم پی او کے سیکشن 3 کے تحت ایسا حکم جاری نہیں کیا جا سکتا، سیکشن 3 ایم پی او کے تحت کوئی حکم قیاس پر مبنی نہیں ہو سکتا،3 ایم پی او کے تحت بنیاد ٹھوس شواہد پر ہونی چاہیے جن بنیادوں کی بنیاد پر کسی شخص کی نظر بندی کا حکم جاری کیا جاتا ہے،آئین کے آرٹیکل 9 کے مطابق کسی بھی شخص کی زندگی یا آزادی سے محروم نہیں کیا جائے گا،

تحریری حکمنامہ میں عدالت نے کہا کہ 3 ایم پی او کے تحت لوگوں کو حراست میں رکھنے کے لیے قانون کے ذریعے فراہم کردہ اختیارات کے علاوہ کسی اور بنیاد پر استدعا نہیں کی جا سکتی،جو اتھارٹی 3 ایم پی او کے تحت احتیاطی نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے ،اسے خود کو مطمئن کرنا ہوگا کہ اس کے سامنے پیش کیا گیا مواد ،شواہد نظر بندی کے حکم کو درست ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں نظر بندی کا حکم آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہو گا، ان کارروائیوں میں یہ فیصلہ نہیں کر رہا ہوں کہ شاہ محمود قریشی نے کوئی جرم کیا ہے یا نہیں، سوال یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جو پہلے ہی تیرہ دن کی قید کاٹ چکے ہیں کو امن عامہ کو برقرار رکھنے کے مقصد سے مزید مدت کے لیے قید رکھا جا سکتا ہے،اس عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی نے دفعہ 144 کے تحت دیے گئے حکم کا احترام کریں گے،شاہ محمود قریشی کے وکیل نے ہدایات لینے کے بعد حلف نامہ جمع کرایا ،عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی،

تحریری حکمنامہ میں عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اگر بیان حلفی کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی، احتیاطی نظر بندی کا حکم غیر قانونی قراردے دیا گیا، شاہ محمود قریشی کو نظر بندی سے رہا کیا جائے،شاہ محمود قریشی کو فوری طور پر نظربندی سے رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا،

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

Shares: