توہین عدالت کیس، ڈی سی، ایس ایس پی کی سزا معطل

islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں سزا معطل کردی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او کی انٹرا کورٹ اپیل پر حکم جاری کیا،عدالت نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ او کی سزا بھی معطل کردی ہے،عدالت نے تینوں درخواست گزاروں کی توہین عدالت کیس میں سزا کو 7 مئی تک معطل کیا ہے اور 7 مئی کو اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے یکم مارچ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی،عدالت نے سزا کا فیصلہ 1 ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے اپیل کا موقع دیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ اپیل میں فیصلہ معطل نہ ہو تو ڈی سی کو 1 ماہ بعد جیل بھجوایا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی کیس میں ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو 4 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو 2 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

Comments are closed.