ٹام کروز نے”مشن امپاسبل” میں ہر کام "پوسیبل” کر دکھایا، لیکن کورونا سے ہار گئے

0
23

ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز کی دونوں فلمیں ٹاپ گن اور مشن امپاسبل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئیں عالمی وبا کورونا وائرس ان کی فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز کے آڑے آ گیا۔

باغی ٹی وی : ٹام کروز نے ‘مشن امپاسبل’ میں ہر کام پوسیبل کر دکھایا، لیکن کورونا کو شکست دینے میں ناکام ہو گئے فلم میں جان ڈالنے کے لیے خود کو خطروں میں ڈالنے والوں اداکاروں میں ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز کا نام سر فہرست ہے جو اپنی ہر فلم میں جسمانی کرتب دکھانا پسند کرتے ہیں اور جان کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے ٹام کروز فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئےاکثر اپنی فلموں میں خطرناک اسٹنٹ کرچکے ہیں اور کئی مواقع پر تو ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی تھی-

ہالی وڈ کے معروف اداکار ایک بار پھر مشن امپوسبل کے نئے حصے میں واپس لوٹ رہے ہیں، جس کی ریلیز کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں تاخیر کا شکار ہوچکی ہےٹام کروز کی ٹاپ گن اور مشن امپاسبل کو اب 2022 میں ہی ریلیز کی جائیں گی۔

اس سے قبل برطانیہ میں سیٹ پر موجود عملے میں سے 14 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی، ٹام کروز سمیت فلم کا تمام عملہ 2 ہفتوں کے لیے قرینطینہ ہوگیا تھا۔

ٹام کروز کی فلم”مشن امپاسبل7″ کی شوٹنگ، ٹرین کھائی میں جا گری ،ویڈیو وائرل

ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے روبوٹس بھی ہائر کیے تھے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ’مشن امپاسبل7‘ کی شوٹنگ بھی کینسل کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپوسبل’ کی ساتویں فلم ہے، اس سیریز کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھےاس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی۔

دوسری چار سال بعد سال 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011، پانچویں فلم 2015 میں ریلیز کی گئی تھی۔

سیریز کی ساتویں فلم میں ٹام کروز کے ساتھ اداکارہ ونیسا کربی، ربیکا فرگوسن، ہائلے ایٹویل، سائمن پیگ اور ہینری زیمی سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

Leave a reply