سید علی گیلانی کی نمازجنازہ میں لوگوں کو شرکت نہ کرنے دینے پر پاکستان کا رد عمل آ گیا

0
29

سید علی گیلانی کی نمازجنازہ میں لوگوں کو شرکت نہ کرنے دینے پر پاکستان کا رد عمل آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ علی گیلانی کی نمازجنازہ میں لوگوں کو شرکت نہ کرنے دینے کی مذمت کرتےہیں ،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے سری نگر میں کرفیو لگایا حریت رہنما سید علی گیلانی کی فیملی کو محاصرے میں رکھا،حریت رہنما سید علی گیلانی نے ساری زندگی قوم کی آزادی کے لیے وقف کی سید علی گیلانی نے غیر مشروط محبت پاکستان اور کشمیر کے لیے رکھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھاہے آئے روز بھارتی فوج کشمیریوں کو گولیوں کانشانہ بنارہی ہے ،پاکستان پرامن اورمستحکم افغانستان کا خواہاں ہے،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان سے بڑھ کر پرامن افغانستان کا خواہاں کوئی نہیں ہوسکتا سیدعلی گیلانی نے زندگی بھر اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا سید علی گیلانی کی تدفین اور وادی میں کرفیو کے نفاذ کی خبریں دے رہا ہے ، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے اس ناروا رویے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر انسانی رویے پر بھارت کا احتساب کرے

وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی…

سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

سید علی گیلانی کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیرعزم کی علامت ہے…

آزادکشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان

پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے میرے بابا کا جسد خاکی چھین کر زبردستی تدفین کی،سید نسیم گیلانی

Leave a reply