کربلا :کربلائے معلی میں شرپسندوں اور بلوائیوں نے شہر میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لیے نصب مختلف انجمنوں کے موکب یا اسٹالوں کو نذر آتش کردیا ہے۔

پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا

کربلائے معلی کی پولیس کمانڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوائیوں اور شرپسندوں نے بینکوں اور سرکاری و نجی املاک نیز لوگوں کی گاڑیوں کو جلانے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ہفتے کی شب زائرین حسینی کی پذیرائی کرنے والے موکبوں کو بھی آگ لگادی ہے۔

عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی

بیان کے مطابق بلوائیوں اور تخریب کاروں نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور احتجاج کے لیے مخصوص علاقے سے باہر نکل کر شہر کے مواصلاتی راستوں کو بند کردیا تا کہ شہریوں کی آمد و رفت میں خلل ڈالا جاسکے۔

پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…

Shares: