ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،

جج ہمایوں دلاورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ن ایک بار چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار تھے اور دوسری بار عدالت سے باہر حاضری مارک ہوئی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کا کام صرف استثنیٰ کی درخواستیں دائر کرنا ہے ، وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ آج آخری بار درخواست استثنیٰ دائر کی پیر تک ملتوی کردیں ہمیں کل کا تفصیلی فیصلہ بھی نہیں ملا چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ میٹنگ بھی ہے جج ہمایوں دلاورنے استفسار کیا کہ کیا آپ کی کمٹمنٹ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پیر کو پیش ہوں گے وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ میں وکیل ہوں میں کمٹمنٹ نہیں دے سکتا،جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو چیئرمین پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں؟ وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کے احکامات پر چلتے ہیں جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہر پیشی پرعدالت پیش ہونا ہے،پیر تک سماعت ملتوی کررہا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق کیوں کمٹمنٹ نہیں دے رہے؟ اتنی بھی کمٹمنٹ نہیں کر سکتے کہ 31 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان ریکارڈ کرائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر وکیل ہیں،جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ توشہ خانہ کی 37 سماعتیں ہوئیں، آخری بار جب چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوئے تو بہت اچھی یادیں چھوڑ کر گئے، وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ میں نے ذاتی حیثیت میں سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی

وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں وڈیو لنک کے زریعے حاضری پر درخواست دائر کی تھی،ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ 342 کا بیان عدالت میں زاتی حیثیت میں ہی لیا جائے گا، درخواست میں کہیں نہیں لکھا کہ چیرمین پی ٹی آئی پیر کو عدالت پیش ہوں گے ،چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گواہان کے بیانات اور ثبوتوں کے پیش ہونے کے فیصلے تک سماعت منسوخ کرنے کی درخواست دائرکی گئی، وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ گواہان کے بیانات اور ثبوتوں کے خلاف درخواست جرح سے قبل دائر کرنا بنتی ہے،جرح ہوگئی ہے، سیشن عدالت نے فیصلہ ان ہی بیانات اور ثبوتوں پر کرنا ہے،ایسی درخواست کا جرح کے بعد آنا صرف تاخیری حربے ہیں،شائد پی ٹی آئی وکلاء کو غلطی لگ رہی کہ جرح میں گواہان سے اتنا کچھ پوچھ لیا ہے،گواہان پر کئی گھنٹوں پی ٹی آئی وکلاء نے جرح کی ،پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ جرح کرنا ہمارا حق ہے،وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ ثبوتوں، بیانات اور جرح ایک بار ہی ہوتی ہے،

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ سیشن عدالت میں ٹرائل تاخیر کا شکار نہیں، چیرمین پی ٹی آئی کا رویہ سیشن عدالت کی جانب درست ہے الیکشن کمیشن کے وکلاء کی ایک ہی بات ہوتی ہے کہ ہم تاخیری حربے استعمال کررہے،اعلیٰ عدلیہ کی جانب سےگواہان کے بیانات، ثبوت اور دیگر دستاویزات پر فیصلہ کرنے تک انتظار کرنا بہترہوگا،چیرمین پی ٹی آئی سیشن عدالت پیر کو آجائیں تو سب آسان ہوجائےگا،

توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ خواجہ حارث نے کہا ہےکہ چیرمین پی ٹی آئی پیر کو پیش ہوں گے،جج ہمایوں دلاورنے استفسار کیا کہ کیا آپ کی یہ کمٹمنٹ ہے؟ وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ جی مجھے ڈائریکشن ہے چیرمین پی ٹی آئی پیر کو پیش ہوں گے، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ درخواست استثنا اور سماعت ملتوی کی درخواست منظور کی جاتی ہے، توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کی جاتی ہے،تیسری درخواست مسترد کی جاتی ہے کیونکہ جرح مکمل ہو چکی ہے،

وکیل گوہرعلی خان اور جج ہمایوں دلاور کے پشتو میں مکالمے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت 11 بجے کریں گے، وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے لاہور سے آنا ہے، 12 بجے اگر سماعت مقرر کردیں، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ مناسب یہی ہے کہ سماعت 11 بجے پیر کو مقرر کردیں،

واضح رہے کہ توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کے لئے سپریم کورٹ عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نمٹا دیا ، جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی کہنا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے کہیں، سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی کی موجودگی میں کمرہ عدالت کے باہر شور شرابا ہوا، جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہر سے شور شرابا ختم کرائیں ورنہ ہم کیس نہیں سنیں گے ،عدالتی احترام کو مدنظر رکھیں

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

Shares: