توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے کل کے فیصلوں کے خلاف عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ دائر کر دی گئی ہے۔
توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ میں سماعت میں وقفہ ہوا ہے، عمران خان کے وکیل سیشن کورٹ میں پیش ہونے کی بجائے سپریم کورٹ پہنچ گئے، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث ایڈوکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی،
چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔۔ pic.twitter.com/Ekz86d3OwX
— PTI (@PTIofficial) August 5, 2023
سپریم کورٹ میں عمران خان صاحب کی درخواست پہ ڈائری نمبر لگا دیا گیا،وکیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کا ہر ایسا آرڈر جو ہمیں ٹائم باونڈ کرے ہم اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں اور وہ حق استعمال کیا گیا ہے ہماری پیٹیشن پر ڈائری نمبر لگا دیا گیا ہے
ہائی کورٹ کا ہر ایسا آرڈر جو ہمیں ٹائم باونڈ کرے ہم اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں اور وہ حق استعمال کیا گیا ہے ہماری پیٹیشن پر ڈائری نمبر لگا دیا گیا ہے
— Intazar Hussain Panjutha (@intazarpanjutha) August 5, 2023
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات پر تحفظات ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس اسی جج کو بھیجا جس نے پہلے بھی ہمارے خلاف فیصلہ دیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے سیشن جج نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تو یہ قانون کے مطابق نہیں ہوگا عدالت نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دیا تو ہم حتمی دلائل کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کل فیصلہ سنایا تھا جس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ،عدالت نے حکم دیا تھا کہ سیشن کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر کیس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے ٹرائل کورٹ درخواست پر فیصلہ کرتے وقت پٹیشن میں اٹھائے گئے نکات کا بھی جواب دے
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں
آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟