وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے کی ضروریات کو پورا کررہے ہیں
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ٹکٹ ،کھانا اور رہائش ایپلی کیشن کے ذریعے طے کیے جاسکتے ہیں،رابطہ ایپلی کیشن کے ذریعے شہری اپنے سفر کو پلان کر سکیں گے،ہمارے پاس کوچز موجود ہیں،گوادر میں بھی ریلوے کا دفتر کھول لیا اور افسران تعینات کر دیئے ہیں،ایپ کے ذریعے مسافروں کی شکایات کا ازالہ ہوگا،تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،پاکستان ریلوے کی دکانوں کیلئے پالیسیزبنا رہے ہیں ریونیو کمانے کے ساتھ ہم نے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی دینے ہیں،سبی سے ہرنائی ریلوے ٹریک جلد بحال ہو جائے گا،حالات کے مطابق ریلوے کی سوچ میں تبدیلی آرہی ہے، حالیہ سیلاب کے باعث ریلوے کو بہت نقصان ہوا،
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں ہمارے بعد آنے والے بھگتیں،ہم نے ریاست کے مفاد میں کام کرنا ہے،ہر ٹرین کو اپ گریڈ ہونا چاہیے،ایم ایل ون کی لاگت کم کرنی چاہیے،اگر ٹریک کو ٹھیک نہ کیا تو 2،4سال میں ٹریک بند ہو جائیں گے،
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے