لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح

0
61
books mela

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے لاہور ہائیکورٹ احاطہ میں کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اکبر ڈوگر اور دیگر عہدیداروں نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نوجوان و سینیئر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کتاب میلے کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کتاب میلے میں لگائے گئے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور مخلتف کتابوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ کتاب میلہ نوجوان وکلاء میں پڑھنے کی عادت کو تقویت دے گا۔ کتاب دوستی بہترین عبادت ہے، جس سے انسان کی علم و شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہر شعبے کا مطالعہ ہمارے لئے لازم و ملزوم ہو چکا ہے۔ انسانی تاریخ، سائنس اور دیگر علوم پر مبنی کتابیں ہماری سوچ کو وسیع اور کشادہ کرتی ہیں۔ فاضل چیف نے کتاب میلے کا اہتمام کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کی اور اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Leave a reply