ٹریفک پولیس ادارے کا چہرہ ہے، شہریوں سے خوش اخلاقی کو یقینی بنائیں آئی جی اسلام آباد

0
37

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد کے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں پولیس دربار میں سینئیر افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس موقع پر افسران و جوانوں نے ذاتی و سرکاری مسائل اور محکمہ کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں اور آئی جی اسلام آباد نے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقینی دہانی کروائی-

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں افسران و جوانوں سے خطاب بھی کیا کہا کہ ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوان دن رات شہریوں کی خدمات میں کوشاں ہیں سردی ،گرمی، بارش،طوفان میں اپنے فرائض منصبی انجام دہی میں پیش پیش ہیں جو قابل تحسین ہیں-

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد وکیل خضر خان کو اہم عہدے کا سربراہ مقرر کر…

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں سے ہر حال میں شائستگی سے مہذب انداز میں پیش آئیں ٹریفک پولیس ادارے کا چہرہ ہے، شہریوں سے خوش اخلاقی کو یقینی بنائیں ٹریفک کے افسران و جوانوں کو خوبصورت وردی پہن کر کھڑا ہونا چاہیے

آئی جی کا کہنا تھا کہدوسرے اضلاع سے آنے والے شہریوں کے ساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں تاکہ وہ اپنے علاقوں میں جاکر آپ کی تعریف کریں قوانین کی پاسداری ضرور ہونی چاہیے مگر اخلاق کا دامن کبھی نہ چھوڑیں لائسنس حاصل کرنے کے لئے شہریوں کو اپنی اہلیت ثابت کرنی ہوگی۔

قومی کرکٹر محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں انسانیت کی فلاح کے لئے ہم سب کو ملکر کوششیں کرنی ہیں آپ کی ایک معمولی غلطی بھی پورے محکمے کے لئے بدنامی کا باعث بن جاتی ہے اورآپ کا ایک اچھا کام محکمے کے معیار کو بلندیوں تک پہنچانے کے لئے کافی ہے۔

آئی جی اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا کہ یاد رکھیں یہ دنیا کی زندگی عارضی زندگی ہے اپنی اصل زندگی کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے مجھے خوشی ہے وسائل کی کمی کے باوجود آپ سب بہت محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

آئی جی نے کہا کہ چوراہوں میں ٹریفک کے جوانوں کے لیے بنائی گی پوسٹس خوبصورت ہونی چاہیےوفاقی دارالحکومت میں داخل ہوتے ہی شہریوں کو معلوم ہو کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا ہے

علاوہ ازیں انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک کو افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کے دوران تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی-

صحیح صحافت اور تنقید ملک کیلئے بڑی نعمت ہے، وزیراعظم کے لائیو کالز سیشن کے دوران سینئیر صحافی کی کال…

Leave a reply