قومی کرکٹر محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

0
46

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

باغی ٹی وی: محمد رضوان ایک کے بعد ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرتے جا رہے ہیں انہوں نے گزشتہ روز کے میچ میں ایک سال میں ٹی 2 انٹر نیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے –

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں محمد رضوان نے 46 رنز سکور کئے ، جب انہوں نے میچ میں 43واں رن لیا تو ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا-
محمد رضوان اس سال 14اننگز کھیل کر 752 رنز بنا چکے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ آئر لینڈ کے پال سٹرلنگ کے پاس تھا ، پال سٹرلنگ نے سال 2019 میں 20 اننگز کھیل کر 748رنز بنائے تھے ۔

محمد رضوان اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں ، انہوں نے اس سال تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ 1189 رنز بنائے ہیں ۔

دوسری جانب پلیئر آف دی میچ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آج بہت خوش ہوں بحیثیت باؤلر آج یہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلا پلیئر آف دی میچ ہے اس ایوارڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا-

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ہمارے مجموعے میں دس سے پندرہ رنز کم تھےمگر ایک باؤلنگ یونٹ کی حیثیت سے ہم نے اچھا پرفارم کیاکپتان نے مجھے بہت حوصلہ دیاویسٹ انڈیز کے پاس بہت اچھے پاور ہٹرز موجود ہیں ایسے بلے بازوں کے خلاف اچھی باؤلنگ پر خوش ہوں-

انہوں نے کہا ٹیم کی جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے بطور بیٹنگ یونٹ مزید بہتری کی ضرورت ہے ہماری بیٹنگ اس قابل ہے کہ ہم 180 رنز کا مجموعہ بنا سکتے ہیں امید ہے کل کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلیں گے-

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Leave a reply