ٹرین حادثہ،وزیراعلیٰ نے کی رپورٹ طلب، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا کے قریب ٹرین اورٹرک میں تصادم کا واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

آج الصبح 4بجکر 58 منٹ پر سرگودھا سے لاہور آنے والی 123UP سرگودھا ایکسپریس شاہین بجری سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پھاٹک کراس کرتے ہوئے بجری سے بھرا ڈمپر ٹریک میں پھنسے ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم ارشاد ہلاک جبکہ ڈرائیورعبدالمجید محفوظ رہا،ڈویژنل افسران ریلیف ٹرین کے ہمراہ لاہور سے فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیاہے۔

نجن الٹنے سے ٹرین کی ایک بوگی بھی پٹڑی سے اتر گئی ہے، حادثہ میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی.

14 اکتوبر کو میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھی، مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی.

شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا

واضح رہے کہ اس سے قبل17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

Shares: