ٹرین کا عملہ منشیات سمگلنگ میں ملوث نکلا

0
60
anf

اے این ایف نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ٹرین کا عملہ ہی منشیات کی سمگلنگ میں ملوث نکلا،ٹرین میں چھپائی گئی 12 کلو چرس اور 1 کلو آئس برآمد کر لی گئی، دورانِ کاروائی ٹرین کا ڈرائیور اسسٹنٹ ڈرائیورسمیت موقع پرگرفتار کر لیا گیا،نیٹ ورک میں شامل مذید گرفتاریاں متوقع ہیں، ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور کے رہائشی ملزمان منشیات ٹرین کے انجن روم میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کراچی پر کارروائی کے دوران مالدیپ کے لئے بُک کئے گئے کنٹینر سے 12 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئیمبرآمد ہیروئین کو نمک کے پیکٹوں میں چھپا کر سمگل کیا جا رہا تھا،دورانِ کارروائی کراچی کا رہائشی مُلزم گرفتار کرلیا گیا ہے،ایک اور کاروائی میں کوئٹہ سے سکھر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، کوئٹہ کے علاقے یارو کے قریب 2 گاڑیوں سے 450 کلو چرس برآمد کی گئی،برآمد چرس گاڑی کے دروازوں، بمپرز، پچھلی سیٹ اور فرش میں چھپا کر سمگل کی جا رہی تھی۔ دورانِ کارروائی کوئٹہ کے رہائشی 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

Leave a reply