مسافر ٹرین چلانے والی نجی کمپنی نے کرایوں میں غیرقانونی 220فیصد اضافہ کم نہ کیا

pak rail

اسلام آباد (محمداویس) ریلوے کے مسافر ٹرین چلانے والی نجی کمپنی کی طرف سے کرایوں میں غیرقانونی طور پر 220فیصد اضافہ واپس نہ ہوسکا ،سی ای او کے حکم کے باوجود نہ انکوائری ہوسکی اور نہ نجی کمپنی کو اضافے کرایوں کی وصولی پر جرمانہ کیا جاسکا،

نجی کمپنی کی طرف سے مبینہ طور پر ریلوے افسران کے ساتھ مل کر غریب مسافروں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ،145کلومیٹر تک ریلوے کی طرف سے جاری کرایہ 200روپے ہے جبکہ نجی کمپنی 740روپے مسافروں سے وصول کررہی ہے جہاں 150روپے کرایہ ہے وہاں پر 450روپے وصول کررہی ہے، ریلوے کے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کے باوجود اعلیٰ حکام کاروائی کے بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں،اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے کی طرف سے نجی شعبہ کو دی گئی مسافرٹرنیوں میں مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے معاہدے کے تحت نجی کمپنیاں ریلوے کی طرف سے مقررہ کردہ کرایہ میں صرف 10 فیصد اضافہ کرسکتے ہیں مگر آؤٹ سورس کی گئی ٹرنیوں میں نجی کمپنیاں نےکرایوں میں کئی گناہ اضافہ کیا ہوا ہے ۔راولپنڈی سے ملتان براستہ میانوالی جانے والے مہر ایکسپریس کے کرایوں میں نجی کمپنی ایس جمیل نے 220فیصد غیر قانونی اضافہ کیا ہوا ہے غیر قانونی اضافے پر ریلوے کے اعلیٰ حکام کو بھی بتایا گیا مگر ریلوے کے متعلقہ اعلیٰ حکام نے کرایون میں 220فیصد اضافے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری کرایے کے مطابق مہرایکسپریس کا 145کلومیٹر تک زیادہ سے زیادہ کرایہ 200روپے ہے جس میں ایس جمیل کمپنی کو 10فیصد اضافے کی اجازت ہے مگر ایس جمیل کمپنی نے کرایہ 740روپے کیاہوا ہے اور مسافروں سے 220روپے کی جگہ 740روپے وصول کئے جارہے ہیں اس طرح جہاں پر ریلوے کا کرایہ 150روپے بنتا ہے وہاں پر 450روپے وصول کیا جارہاہے ۔راولپنڈی سے جنڈ ریلوے کا جاری کرایہ 150جبکہ نجی کمپنی 450روپے لے رہی ہے اسی طرح گولڑہ شریف سے چھب کا کرایہ 200روپے جبکہ نجی کمپنی 740روپے وصول کررہی ہے ترنول سے جھمٹ 200روپے کرایہ ہے جبکہ نجی کمپنی 690روپے وصول کررہی ہے ۔

چیف ایگزیکٹو افسر نے تین ہفتہ قبل انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اضافی وصولی ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا مگر تین ہفتہ گزر جانے کے باوجود نہ انکوائری کی رپورٹ سامنے آئی اور نہ ہی کرایوں کیں غیرقانونی 220فیصد اضافہ واپس لیا گیا اور نہ ہی نجی ریل کمپنی ایس جمیل کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا ترجمان محکمہ ریلوے سے بار بار رابطہ کرنے کے باجود انہوں نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا(محمداویس)

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

Comments are closed.