ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، رحمان ملک کا نوٹس، کس سے کیا جواب طلب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر نوٹس لے لیا،رحمان ملک نے وزارت داخلہ سے10روز میں رپورٹ طلب کرلی

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ زیادہ کرپشن والے ممالک میں پاکستان کا درجہ 120 ہوگیا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر عوام میں اضطراب پایاجاتاہے،وزارت داخلہ بدعنوانی کی درجہ بندی کے طریقہ کار پر رپورٹ مرتب کرے، گزشتہ 3سال میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کن کن اداروں کی چانج پڑتال کی؟کرپشن پرسپشن انڈکس کے اشاریوں کی تفصیلات کمیٹی کے روبرو پیش کی جائیں ،

پاکستان میں کرپشن کے اضافے کا دعویٰ‌ حکومت نے پراپیگنڈہ پھیلانے پرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرلی ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے اس ادارے کی طرف سے بے بنیاد افواہوں‌کے پھیلانےکا نوٹس لیا گیا ہے اور بہت جلد اس ادارے کو کرپشن کے حوالے سے دعوے کے مطابق ثبوت پیش کرنے کے لیے نوٹسز بھی ارسال کئے جائیں گے

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اگرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اپنے دعوے کو ثابت نہ کرسکا تو اس کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جائے گی بلکہ جن لوگوں نے یہ رپورٹ پیش کی ان کے مستقبل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا

واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سال 2018 کے مقابلے 2019 کرپشن بڑھ گئی، 2018 کے انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا اور 2109 میں یہ 32 ہوگیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے

Shares: