مزید دیکھیں

مقبول

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی میں

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی...

بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

کرناٹکا: بھارت میں ایک اور شرمناک واقعہ پیش...

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

دوحہ: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے...

مسلسل اضافے کےبعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

کئی روز سے جاری اضافے کے بعد آج ملک...

ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

سکھر، ملت اورسرسیدایکسپریس میں تصادم ،جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی ،50سے زائد زخمی سامنے آئے ہیں

ڈہرکی ٹرین حادثہ،راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا انفارمیشن ڈیسک کو سرسید ایکسپریس میں بکنگ کرانے والوں کی تفصیل فراہم کر دی گئی ہیں ،انفارمیشن ڈیسک کے مطابق بکنگ لسٹ میں سے مسافروں کی تفصیلات کا پتہ لگایا جا رہا ہے،سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی،ٹرین حادثے میں شروع کی 3 سے6 بوگیاں متاثر ہوئیں، شروع کی بوگیاں فیصل آباد سے ٹرین کا حصہ بنتی ہیں،حادثے میں زیادہ متاثر ہونے والے افراد کا تعلق فیصل آباد سے ہے،

ٹرین میں سوار ایک زخمی مسافر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر 10 کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھا،کراچی کینٹ پر ریلوے عملہ کو آگاہ کردیا تھا ،مرمت کی بجائے جگاڑ کیا گیا ریتی کے قریب ٹرین کو جھٹکا لگا اور کلمپ ٹوٹا جس کے بعدبوگی الٹ گئی بوگی الٹنے کے فوری بعد سر سید ایکسپریس آ کرٹکرائی،

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوھدری کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کی وجوہات سے متعلق جلدی بیان نہیں دیا جاسکتا،ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں ،ٹرین حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ماضی میں کسی بھی محکمے میں کام نہیں ہوا، ہر کام زیرو سے شروع کررہے ہیں سعد رفیق کے کیے گئے گناہوں پرپر اعظم سواتی کیسے استعفٰی دیں؟

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثےپراظہار افسوس کیا اور کہا کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق افرادکےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں،

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ٹرین حادثہ بڑا سانحہ ہے ،تین سال سے ہر ادارہ پٹری سے اترا ہوا ہے ایک سال میں ٹرین کے 137حادثات ہوئے، حکومت خاموش ہے ،پاکستان ٹرین حادثات میں دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر ہے، ذمہ دار کون ہے ؟اتنی بڑی تعداد میں حادثات حکومت کی نا اہلی ہے

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

وزیراعظم کی ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan