شکریہ !خادم الحرمین الشریفین،2 لاکھ پاکستانیوں کوحج کرنے کی سعادت نصیب

0
40

جدہ:شکریہ !خادم الحرمین الشریفین،2 لاکھ پاکستانیوں کوحج کرنے کی سعادت نصیب،اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا۔مکہ مکرمہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020 طے پاگیا، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سعودی ہم منصب ڈاکٹر صالح بن بنتن کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔

بریکنگ: چمن میں لیویزچیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا

 

رپورٹ کے مطابق نور الحق قادری کی سربراہی میں وفد کے سعودی ہم منصب سے مذاکرات ہوئے، وفد نے عازمین کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مطالبات پیش کیے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت کا مطالبہ کیا گیا، مشاعر میں اضافی سہولیات، کوٹے میں مزید اضافے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے یہ ان کا حق ہے ، وزیراعظم

رپورٹ کے مطابق منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں شکایات کے ازالے کے لیے پاک سعودی جوائنٹ ورکنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، 10 رکنی کمیٹی مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کرے گی۔سعودی وزیر حج نے کہا کہ کمیٹی مشاعر میں پاکستان کی مرضی کے مطابق کھانا، سفری سہولیات یقینی بنائے گی۔

وائٹ ہاؤس کرسمس ٹری کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا

یاد رہے آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے ہیں ، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔پیرنورالحق قادری نے مزید کہا کہ منیٰ میں گنجائش کم ہے تاہم کوٹہ اضافے پر اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔

Leave a reply