کل ملک بھر میں کتنے پودے لگائے جائیں گے؟ نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان

0
63

اسلام آباد: 18 اگست کو پاکستان بھر میں 3 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے جانے کا امکان ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 18 اگست بروز اتوار کو ملک بھر میں "پلانٹ فار پاکستان” کے نام سے دن منانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 3 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے جانے کا امکان ہے. اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے بھی عوام کو ہدایت کی ہے وہ پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں، عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 18 اگست کو 1 شخص کم سے کم 2 پودے لازمی لگائے، جبکہ 18 اگست کو عمران خان خود بھی پودا لگائیں گے. وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کافی کوششیں کر رہے ہیں کہ کل ملک بھر میں 3 کروڑ سے زائد پودے لگ جائیں، جس کیلئے شہر شہر میں مفت پودوں کی تقسیم بھی جاری ہے. پودا نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ شہر کے جنگلات کے ضلعی افسر سے رابطہ کیا جاستا ہے.

واضح رہے کہ عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد 5 سال میں 10 بلین درخت لگانے کا پلان عوام کے سامنے رکھا تھا، جس کے تحت 18 اگست بروز اتوار کو "پلانٹ فار پاکستان” ڈے منایا جائے گا. اس حوالے سے امید کی جارہی ہے کہ کل ملک بھر میں 3 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے.

Leave a reply