اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 11ماہ میں ورکرز ترسیلات زر 24.83 ارب ڈالر رہیں.

مئی کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مئی کی ترسیلات زر کی تفصیلات کے مطابق ورکرز ترسیلات کا حجم مئی 2023 میں 2.10 ارب ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مئی میں ترسیلات اپریل کے مقابلے 4 فیصد کم رہیں، مئی کی ترسیلات گئے برس مئی سے 12.8 فیصد کم رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 11ماہ میں ورکرز ترسیلات زر 24.83 ارب ڈالر رہیں. 11ماہ کی ترسیلات پچھلےمالی سال کے 11 ماہ کے مقابلے میں 3.65 ارب ڈالر کم ہیں۔ بینک دولتِ پاکستان کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال سب سے زیادہ 5.92 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 4.32 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ ترسیلات زر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجے جس کی مالیت 3.71 ارب ڈالر رہی جبکہ امریکا سے پاکستانیوں نے 2.8 ارب ڈالر وطن بھیجے۔

Shares: