ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال :مگرٹرمپ ابھی بھی دور

0
60

واشنگٹن:ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا لیکن اب سابق امریکی صدر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر واپسی سے مبہم انداز میں انکار کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر کی حیثیت سے ٹوئٹر پر انتہائی فعال تھے، وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ کو اپنی رائے، اہم حکومتی فیصلوں کے اعلان اور مخالفین پر تنقید کے لئے باقاعدگی سے استعمال کرتے تھے۔

6 جنوری 2021 کو ڈونالڈ ٹرمپ کے ٹوئٹراکاؤنٹ کو اشتعال انگیز ٹوئٹ کی وجہ سے بلاک کیا گیا تھا، اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد 8 کروڑ 80 لاکھ کے لگ بھگ تھی۔

گزشتہ ماہ ٹوئٹر کو خریدنے والے ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی بحالی کے معاملے پر صارفین کی رائے معلوم کرنے کے لیے ایک سروے کرایا تھا۔

24 گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس سروے میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ صارفین نے اپنی رائے دی۔ 51.8 فیصد صارفین نے اکاؤنٹ کی بحالی جب کہ 48.2 فیصد صارفین نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

سروے ختم ہونے کے بعد ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کردیا ہے جس کے تحت ٹرمپ کو بحال کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر واپسی کے حوالے سے مبہم جواب دیا ہے، انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ’میں سن رہا ہوں میری ٹوئٹر پر واپسی کے لیے بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے گئے ہیں لیکن مجھے اس پلیٹ فارم پر جانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر رہ چکے ہیں اور وہ اپنی پارٹی (ری پبلکن پارٹی ) کی جانب سے 2024 کے صدارتی انتخاب میں امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Leave a reply