بانی تحریک انصاف نے ٹویٹ سے ٹی ٹی پی کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی: مرتضی سولنگی

11جنوری کو پاکستان آئی ایم ایف بورڈ کے ایجنڈے پر ہے
0
117
solangi

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک اور شبہ نہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے،

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ مسائل اور مشکلات ہیں، الیکشن کمیشن سے تعاون ہماری ذمہ داری ہے، انتخابات کے وقت ہر سیاسی جماعت اپنے حصے کی سیاست کرتی ہے، سیاسی کلچر میں مظلوم اور شکایت کرنیوالے ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ اور ایک دوسرے کو طعنے بھی دے رہی ہیں، ایک دوسرے پر الزام تراشی میں نگران حکومت اپنا حصہ نہیں ڈالنا چاہتی ،جس حال میں ملک ملا،اُس سے بہتر حالت میں چھوڑ کرجائیں گے،اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے،آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوا ہے،کچھ لوگ افواہیں پھیلا رہے تھے کہ آئی ایم ایف کے اگلے بورڈ میں پاکستان کا کیس نہیں ہے، بلومبرگ کی آج کی خبر ہے کہ11جنوری کو پاکستان آئی ایم ایف بورڈ کے ایجنڈے پر ہے

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،8فروری 2024 کو صاف و شفاف انتخابات ہونگے،نگران وفاقی حکومت صوبوں کیساتھ ملکر فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے گی، الیکشن کمیشن کی ضروریات پوری کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،ملک سے جانے والے غیر قانونی غیر ملکیوں کی تعداد5لاکھ ہوگئی ہے،ملک بہتر حالت میں منتخب حکومت کے حوالے کرکے جائیں گے،عام انتخابات کے میدان میں ہمارا کوئی گھوڑا نہیں ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے ٹویٹ کرنے کی سہولت میسر نہیں،عمران خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ان کے موکل چلاتے ہیں، ٹویٹ سے افغانستان اور ٹی ٹی پی کی ہمدردیاں لینے کی کوشش کی گئی،بانی پی ٹی آئی کو افغانوں کی بجائے پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی،

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نےے کوئٹہ پریس کلب کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر نگران صوبای وزیر اطلاعات جان اچکزئی اور صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند نے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی کو بلوچستان میں میڈیا کے کردار اور کوئٹہ پریس کلب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضٰی سولنگی نے صوبہ میں میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا اور انہیں ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بلوچستان کی ثقافت اور زبان و ادب کو فروغ دینے کیلئے پی ٹی وی بولان پر ہزاروی زبان میں نشریات کا دورانیہ بڑھانے کی ہدایت کی,وفاقی وزیر نے پی ٹی وی بولان کی نشریات کا جائزہ لیااور ہزاروی زبان کی نشریات کادورانیہ بڑھانے کی ہدایت کی۔

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین

 اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

Leave a reply