تم سمجھتے ہو ابھی بھی بانی ایم کیو ایم کا راج ہے،باہر نکلو نمٹ لیتا ہوں، مشاہد اللہ کی عتیق شیخ کو سینیٹ اجلاس میں دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشاہد اللہ خان اور سینیٹر عتیق شیخ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے ، ن لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ میں کچھ اور بات کر رہا ہوں، سینیٹر عتیق مداخلت کر رہے ہیں۔ عتیق شیخ نے کہا مشاہداللہ نے مجھے گالیاں دی ہیں، جس پر مشاہد اللہ نے کہا میں تمہیں بتاؤں گا گالیاں کیا ہوتی ہیں، جاؤ میرے خلاف جا کر ایف آئی آر درج کرا دو۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ تم 260 لوگوں کے قاتل ہو،میں نے عتیق شیخ کوصر ف نمونہ کہا تھا،سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میاں عتیق کو الٹا ٹانگ دوں گا ، باہر نکلو، تم سمجھتے ہو ابھی بھی بانی ایم کیو ایم کا راج ہے ،لوگوں کو زندہ جلاؤ گے؟ میں تجھے باہر ملتا ہوں ،بتاتا ہوں میں کون ہوں،مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میں بڑے بڑے غنڈوں کو نمٹ کر یہاں پہنچا ہوں ، مشاہداللہ خان نے سینیٹر عتیق شیخ کو ایوان سے باہر نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹر عتیق شیخ نے کہاکہ میں نے 260 لوگوں کو قتل نہیں کیا،مجھے کیوں باہر نکالیں گے ، مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عتیق شیخ ایک پنگا ہے، اس کا مر جانا ہی چنگا ہے ۔عتیق شیخ نے کہا کہ باہر نکلو تم سے نمٹ لیتا ہوں،مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جہاں کہو اجاتا ہوں میں نے بڑے بڑے بدمعاش دیکھے ہیں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دونوں رہنماﺅں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے رہے، راجہ ظفرالحق نے کہاکہ اس طرح کا ماحول ختم ہونا چاہئے ، چیئرمین صاحب آپ ایسا ماحول نہ پیدا ہونے دیں ،ایوان کے رولز کے تحت چلائیں ۔

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ مائیک مشاہد اللہ کا کھلا ہوا تھا وہ بولیں تو کیا کروں،سینیٹرمحمد سیف نے کہاکہ آج جو کچھ ہوا اس سے پورے ایوان کی بے عزتی ہوئی ۔وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اس ماحول میں بات نہیں ہوسکتی کسی کی طرف داری نہیں کررہا لیکن ماحول ساز گارہونا چاہیے،

Shares: