ترکی کا کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے دوا کی تیاری کا دعویٰ،دوائی عطیہ کرنے کا اعلان

0
43

انقرہ :ترکی کا کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے دوا کی تیاری کا دعویٰ،دوائی عطیہ کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ترکی کے ایک بڑے دوا ساز ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی دوا تیار کرلی ہے جو کورونا وائرس کے علاج میں مثبت نتائج دے گی۔

ترک میڈیا کے مطابق دوا ساز کمپنی سے تعلق رکھنے والے عبدی ابراہیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’تحقیق کے بعد ہم نے ایسی دوا تیار کرلی جو کورونا کے خلاف علاج میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہے جس کے بعد ہم نے اسے وزارت صحت کو پیش کردیا‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم پورے سال یہ دوا تیار کریں گے اور پورے ترکی میں اس کا عطیہ کریں گے‘۔

دوا ساز ادارے نے ڈاکٹرز، فارماسسٹ، نرسز اور پورے طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ ترکی میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 425 افراد اس وائرس سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ترکی میں اب تک 484 افراد علاج کے بعد صحتیاب بھی ہوئے۔

Leave a reply