ترک مسابقتی اتھارٹی کا فیس بک اور واٹس ایپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

0
47

واٹس ایپ کی جانب سے پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی کے بعد دنیا بھر میں صارفین تشویش کا شکار ہیں اسی حوالے سے ترکی نے واٹس ایپ اور اس ہی کی پیرنٹ کمپنی فیس بک کے نئے ڈیٹا شیئرنگ رولز کو معطل کردیا ہے۔

باغی ٹی وی :ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک مسابقتی اتھارٹی نے فیس بک اور واٹس ایپ کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے واٹس ایپ نے اپنے پرائیوسی رولز میں تبدیلی کی تھی کہ صارفین جب تک اس نئے رول کو قبول نہیں کرتے وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے جس کے تحت اب واٹس ایپ صارفین کی معلومات فیس بک اور اس کے دیگر کمپنیوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

اب ترک مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر صارف نئے قواعد کو قبول کر بھی لیں تو ان کی جانب سے ڈیٹا شیئرنگ معطل کردی گئی ہے۔ اتھارٹی نے فیس بک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی ڈیٹا شیئرنگ کو معطل کرے۔

اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کرائے جانے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کا استعمال ترک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی، ترک صدر پھر مسلم حکمرانوں پر بازی لے گئے

ترکی کا کہناہے کہ ڈیٹا پرائیویسی کے معاملے میں یورپی یونین کے ممالک اور دیگر ممالک میں تفریق ناقابل قبول ہے۔

واٹس ایپ کے جاری کردہ وضاحتی بیانات کے بعد ترک صدارتی دفتر نے کہا کہ ان کا میڈیا آفس آج سے صحافیوں کو بی آئی پی ایپ کے ذریعے بریفنگ دے گا، جو ترکش کمیونیکیشن کمپنی ترک سیل کا یونٹ ہے۔

ترک ریاستی میڈیا نے ترک سیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف 24 گھنٹے میں بی آئی پی کے صارفین میں 11 لاکھ 20 ہزار صارفین کا اضافہ ہوا جبکہ دنیا بھر میں اس کے 5 کروڑ 30 لاکھ صارفین ہیں۔

واضح رہےکہ واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کا واٹس ایپ پر اعتماد اٹھ رہا ہے.

پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

Leave a reply