ترک صدر طیب اردگان کی اچانک طبیعت ناساز

0
39
rajab tayyab

ترک صدر طیب اردگان کی الیکشن ریلی کے دوران طبیعت ناساز

ترکی کی صدر طیب اردگان کو الیکشن ریلی کے دوران طبیعت خراب ہوگئی اور صدر کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا جبکہ ترکی میں تین ہفتوں بعد صدراتی الیکشن ہورہے ہیں، واضح رہے کہ باغی ٹی وی کے مطابق انتخابات میں صرف 17 دن باقی ہیں اور صدر رجب طیب اردوان کی خراب صحت نے 14 مئی کو ترکی میں ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات سے قبل 40 شہروں میں جلسوں اور ریلیوں کی مہم کے دوران خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

69 سالہ اردگان اقتدار میں اگلی باری کے حصول کیلئے کوششاں ہے اور الیکشن کمپین کررہا ہے جبکہ الیکشن کے سلسلہ میں 25 اپریل کو ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اور جسے ناظرین نے ٹی وی پر بھی دیکھا مگر وقفہ کے بعد انہوں نے اسے الیکشن مہم میں مسلسل مصروفیات کے سبب ہلکی پھلکی طبیعت کی ناسازی ظاہر کیا اور کہا کہ یہ ایک تھوڑی سی پیٹ کی خرابی تھی.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
جبکہ 20 منٹ کے بعد، ایک سنگین چہرے والا اردگان انٹرویو میں واپس آیا، جس نے صحت کے بارے ہلکا پھلکا انتخابی مہم کی وجہ سے ہونے والی معمولی تکلیف کے طور پر ظاہر کیا اور کہا "یہ ایک پیٹ یا معدہ کی خرابی تھی،” انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے خلاف رات گئے انٹرویو کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور مزید 10 منٹ کے بعد انٹرویو ختم کیا۔

جبکہ اس بارے میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے لکھا ترکیہ کے صدر ردوان کی علالت کے بارے میں علم ہوا۔ہم سب ان کی صحت کیلئے دعاگو اور ربّ العزت سے ان کی جلد شفایابی کیلئے خواستگار ہیں۔ وہ عالمی منظرنامے پر اہلِ اسلام کے حق میں اور اسلاموفوبیا کیخلاف گونجنے والی نمایاں ترین آوازوں میں سے ایک ہیں۔

Leave a reply