ترکی اور ملائیشیا کے کشمیر پر بیانات، بھارت نے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

0
55

بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے متعلق ترکی اورملائشیا کے حالیہ ’مبنی بر حق ‘بیانات پرسخت افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی داخلی معاملات پر اس طرح کے تبصرے غیر ضروری ہیں اور انہیں دوست ملکوں کے بارے میں اس طرح کے بیانات سے گریز کرنا چاہئے۔

کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، کشمیر ظلم پر خاموش رہنے والا بے زبان شیطان ہے، ترک صدر طیب اردوان کا دنیا کو پیغام

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ترکی اور ہندوستان کے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس لئے ہمیں بہت افسوس ہے کہ 6 اگست کے بعد سے ترکی حکومت کی طرف سے بار بار بیانات آئے ہیں۔

رویش کمار کے مطابق ملائشیا اور ہندوستان کے بھی آپس میں بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ملائشیا حکومت کو بھی ہمارے دوستانہ تعلقات کا خیال رکھنا چاہئے اور ایسے بیانات سے بچنا چاہئے۔

کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے، مسلمان ملک کا بڑا اعلان

واضح رہے کہ ترکی کے صدر اردگان نے کہا تھا کہ دنیا والوں سن لو! جسے کشمیریوں کے درد کا احساس نہیں? اس میں?انسانیت نہیں ، یہ بھی یاد رکھوکشمیریوں کے لیے جان بھی حاضر ہے ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، اگر اس معاملے پر سب خاموش بھی ہوگئے تب بھی ترکی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی کشمیر پر بول پڑے

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہیے ،اقوام متحدہ کی قرار داد وں کے باوجود کشمیر مقبوضہ خطہ ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد پرامن طریقے سےحل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے ، اس مسئلے کو حل کرنے میں اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Leave a reply