ترکی نے 9دنوں میں کتنا علاقہ واگزار کیا؟ اہم خبر آ گئی

ترک صدر رجب طیب اردگان نے استبول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک فوج کے آپریشن کے بارے میں اہم معلومات شیئر کی ہیں۔

اینٹ کا جواب پتھر،بدتمیزی برداشت نہیں‌،طیب اردوان نے ناقابل یقین کام کردیا

ترک صدر نے کہا کہ ہم نے شام کے شمال میں آپریشن امن کے ذریعے 9 دنوںمیں 1500 مربع کلو میٹر علاقے کوکنٹرول میں لیا ہے۔ اس دوران 765دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نے راس العین اور تل ابیض سمیت کل 111 رہائشی علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔اس تمام علاقے میں مقیم بھائیوں کو کسی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لئے تمام ضروری تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ امدادی تنظیموں جیسے ہلال احمر، وزارت آفات و ہنگامی حالات، وزارت صحت اور سول سوسائٹیوں نے علاقے میں امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے”۔

روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی

ترکی اور امریکہ کے مابین 17اکتوبر کو طے پا جانے والے معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدرکا کہنا تھاکہ اگر اس سمجھوتے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو اچھی بات ہے وگرنہ 120 گھنٹوں کی مہلت ختم ہوتے ہی ہم آپریشن امن کو اسی جگہ سے دوبارہ شروع کر دیں گے”۔ اردگان کے مطابق ہم نے دہشتگرد تنظیم کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا امریکہ سے کیا ہے۔

36 لاکھ شامیوں‌ کو کن ملکوں میں بھیجاجائے گا ، طیب اردوان نے بتادیا

صدر رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ ترکی نے آپریشن چشمہ امن کے ذریعے اس دہشت گردی کوریڈور پر مہلک حملہ کیا ہے کہ جسے شام کے سرحد پر قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

Comments are closed.