پیغام رسانی، ویڈیو اور وائس کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنی پرائیوسی پالیسی میں نئی تبدیلیاں کی ہیں جسے صارفین اگر قبول نہیں کریں گے تو ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

باغی ٹی وی: جیسے ہی واٹس ایپ نے نئی پرائیوسی پالیسی متعارف کرائی ویسے ہی صارفین کی جانب سے ایپ کی اس پالیسی پر تنقید کی جانے لگی۔جب کہ صارفین گہری تشویش میں مبتلا ہیں کہ کیا اب یہ ایپ پیغامات اور رابطے کے لیے محفوظ ہے بھی یا نہیں؟

واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف اپنا نام، موبائل نمبر، تصویر، اسٹیٹس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی انفارمیشن، آئی پی ایڈریس، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مہیا کرے گا۔

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی کو اگر پڑھیں تو پیغامات کی ‘اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن’ کو ختم کرنے کی بات موجود نہیں ہے اور یہ درج ہے کہ دو افراد کے درمیان ہونے والی گفتگو واٹس ایپ سمیت کوئی تیسرا فرد یاادارہ نہیں دیکھ سکتا۔

پالیسی کے مطابق واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے پیغامات ، ویڈیو یا تصاویر انکرپٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کے سروسز پر محفوظ نہیں رہتی ہیں اور جیسے ہی یہ دوسرے صارف کو موصول ہوتی ہیں تو وہ واٹس ایپ کے سرور سے ڈیلیٹ ہو جاتے ہیں۔تاہم اب واٹس ایپ صارفین ٹرانزیکشن اور پیمنٹ کے اپنے نئے فیچر کی انفارمیشن بھی اپنے پاس رکھےگا۔

اس والے سے واٹس ایپ کاکہنا ہے کہ جب صارفین ان سے منسلک تھرڈ پارٹی کی خدمات یا فیس بک کمپنی کی دوسری پراڈکٹس پر انحصارکرتے ہیں، تو تھرڈ پارٹی وہ معلومات حاصل کر سکتی ہے، جو آپ یا دوسرے لوگ ان کے ساتھ شیئرکرتے ہیں۔

واٹس ایپ کی نئی پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری ادارے کس طرح فیس بک کی سروسز کو استعمال کر کے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور مینج کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے مطابق صارفین کا ڈیٹا اسٹور کرنے کے لیے فیس بک کا عالمی انفراسٹرکچر استعمال کیا جارہا ہے۔

صارفین کی جانب سے واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی پر خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور واٹس ایپ کے علاوہ دیگر کالنگ اور میسجنگ سروسز کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تاہم اب ترکی کی موبائل نیٹ ورک کمپنی "ترک سیل” نے بِپ (BiP) کے نام سے ایک مسیجنگ ایپ بنا لی-

اس ایپ کو صرف ایک دن میں ترکی میں ایپ کے صارفین کی تعداد 11 لاکھ جبکہ دنیا بھر میں اس کے سبسکرائبرز 5 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئے-

واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

Shares: