ترکی روس سے مزید ہتھیار نہ خریدے ورنہ امریکہ نے ترکی کو خبردار کر دیا

0
38
ترکی-روس-سے-مزید-ہتھیار-نہ-خریدے-ورنہ-امریکہ-نے-ترکی-کو-خبردار-کر-دیا #Baaghi

جنیوا: ترکی نے 2017 میں روس کے ایس -400 ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے کے لیے امریکی وارننگ کی خلاف ورزی کی تھی تاہم امریکہ نے ایک مرتبہ پھر ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس سے مزید ہتھیار نہ خریدے-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان نےاپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات میں جنگی طیاروں اور ممکنہ آبدوزوں سمیت وسیع تر فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ ان کے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ تعلقات کی شروعات اچھی نہیں ہوسکی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران بھی ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح طور پر کہا تھا کہ ترکی اپنی سلامتی کے متعلق ازخود فیصلے کرے گا انہوں نے امریکی انتباہ کو یکسر نظرانداز کردیا تھا۔

ایران نے جوہری پروگرام میں تمام” حدیں” عبور کر لی ہیں اسرائیلی…

امریکہ نے ایک مرتبہ پھر ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس سے مزید ہتھیار نہ خریدے بصورت دیگر نتائج مدنظر رکھے-

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نائب سیکریٹری خارجہ وینڈی شرمین نے سوئزر لینڈ کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی روس سے مزید ہتھیار خریدتا ہے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید خطرات لاحق ہوں گے۔

امریکی نائب سیکریٹری خارجہ وینڈی شرمین نے کہا کہ ہم نے ہر سطح اور ہر موقع پر ترکی سے کہا ہے کہ وہ ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو برقرار نہ رکھے اور کوئی اضافی روسی فوجی ساز و سامان خریدنے سے گریز کرے۔

دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے سعودی عرب

Leave a reply