ترک حکام نے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد ارطغرل غازی کے مجسمے کو ہٹا دیا ہے۔

باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ، ترک رہنما کا مجسمہ جو صوبہ اوردو میں نصب کیا گیا تھا ، اداکار انجین اٹلان دزیتان سے مشابہت رکھتا تھا۔

انجین نے ترکی کے مشہور ٹیلی ویژن سیریز میں ارطغرل غازی کا کردار ادا کیا تھا جو پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ بھی نشر کیا جارہا ہے۔

حریت ڈیلی نیوز کے مطابق ، ایک منصوبے کے حصے کے طور پر ارطغرل کے مجسمے اور متعدد دیگر تاریخی شخصیات کے مجسمے نصب کئے گئے ہیں-

ارطغرل کے مداحوں نے اس وجہ سے بحث تب شروع کی جب سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا کہ یہ پہلی نظر میں اداکار دوزنیتان سے مشابہت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میونسپل افسران اور انتظامیہ نے یہ مجسمی گرا دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

میونسپلٹی نے ایک تحریری بیان میں کہا ، "ہم اس حقیقت سے پریشان ہوئے تھے کہ ارطغرل غازی کا مجسمہ ارطغرل سیریز کے مرکزی اداکار انجین التان دوزینتان سے مشابہت رکھتا ہے اور اسی دن یہ ہٹا دیا گیا۔”

واضح رہے کہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز دیریلیس ارطغرل کو اردو زبان میں ڈب کر کے پاکستان کے سرکاکری ٹی وی پی ٹی وی پر ارطغرل غازی کے نام سے یکم رمضان المبارک سے نشر کیا جا رہا ہے اس سیریز کو پاکستان میں جو شہرت ملی وہ آج سے پہلے کسی تُرک سیریز کو نہیں ہو حاصل ہوئی-پاکستانی عوام سمیت شوبز شخصیات اور سیاسی شخصیات بھی اس ڈرامے کے سحر میں مبتلا ہیں- یہ الگ بات ہے جہاں اس ڈرامے کو ازحد پسند کیا جا رہا ہے وہاں کئی معروف شخصیات اس کو پاکستان میں پی ٹی وی پر نشر کرنے پر ناراضگی کا اظہار بھی کرتی نظر آرہی ہیں-

ہماری قوم نے ارطغرل سیریز سے محض ’ارطغرل پاپڑ‘ ارطغرل نسوار‘ ارطغرل سروس اسٹیشن جیسےنام رکھنا ہی سیکھے ہیں صبا قمر

ارطغرل ڈرامے میں کلہاڑے والے پاکستانی ترگت کی ویڈیو وائرل

لاہور کی ایک رہائشی کالونی میں ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب

اداکار منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا

ارطغرل غازی: لوگوں کو سرحدوں کی بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیئے نیلم منیر

ارطغرل غازی پر تنقید کے جواب میں ہم نیوز کے سنئیر پروڈیوسر نے شان شاہد کو کھری کھری سنا دیں

ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

Shares: