مزید دیکھیں

مقبول

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑی خرید لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک...

مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےگردوں کے عالمی دن...

ننکانہ صاحب: بابا گورو نانک یونیورسٹی میں عالمی پائی دن پر سیمینار

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بابا...

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

ترکیہ؛ اکویو پلانٹ نے باقاعدہ طور پر نیوکلیئر اسٹیٹس حاصل کر لیا. رجب طیب اردوان

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے باقاعدہ طور پر نیوکلیئر اسٹیٹس حاصل کر لیا ہے۔

ترکیے کے سرکاری میڈیا کے مطابق اکویو پاور پلانٹ سے نیوکلیئر فیول کی پلانٹ سائٹ تک کامیابی سے منتقلی کے بعد ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکیے کے نیوکلیئر اسٹیٹس کا اعلان کیا۔ رجب طیب اردوان نے نیوکلیئر فیول کی منتقلی کی تقریب میں ورچوئل شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ فضا اور سمندر کے رستے نیوکلیئر فیول کی کامیابی سے ترسیل کے بعد اکویو پلانٹ نے باقاعدہ طور پر نیوکلیئر اسٹیٹس حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیے اب ان ممالک کی صف میں کھڑا ہو چکا ہے جو دنیا میں نیوکلیئر پاور رکھتے ہیں، اگرچہ ہم نے 60 سال کی تاخیر سے ہی یہ درجہ حاصل کیا ہے۔ خیال رہے کہ روس اور ترکیے میں مئی 2010 میں پلانٹ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا اور پھر اپریل 2018 میں اس کے ایک یونٹ کی تعمیر شروع ہوئی تھی۔

ترکیے کے صدر کا مزید کہنا تھا دنیا میں 422 نیوکلیئر ری ایکٹرز آپریشنل ہیں جن میں سے 57 اب بھی زیر تعمیر ہیں اور یورپی یونین اپنی بجلی کی پیداوار کا 25 فیصد نیوکلیئر ذرائع سے حاصل کرتا ہے۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا بہت سے دیگر پراجیکٹس کی طرح اکویو پاور پلانٹ کو اس ماڈل پر بنایا گیا ہے کہ اس کا قومی بجٹ پر کوئی بوجھ نہ پڑے، اکویو ہمارا روس کے ساتھ سب سے بڑا مشترکہ منصوبہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ناصرف ترکیے کی قدرتی گیس درآمد ایک اعشاریہ 5 ارب ڈالر کم ہو گی بلکہ اس سے قومی آمدن پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ترکیے کے صدر کا کہنا تھا اس پاور پلانٹ کی تعمیر کے تجربے کے بعد ہم جلد از جلد دوسرے اور تیسرے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے لیے اقدامات کریں گے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra