ترکی پر عراق کے حوالے سے بڑا الزام لگ گیا

0
34

ترکی پر عراق کے حوالے سے بڑا الزام لگ گیا

باغی ٹی وی : عراق کے سیکیورٹی اور پارلیمانی کمیٹی نے ترکی پر الزام لگایا ہے کہ اس نے عراق کی سرزمین جو کہ سرحدی پٹی سے وابستہ ہے اس پر قبضہ کر رکھاہ ے.

عراقی چینل "السومریہ” کے مطابق عراق اور ترکی کے درمیان 2008ء میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق عراقی سرحد کے اندر سے دہشت گرد تنظیموں کو نکال باہر پھینکناتھا . لیکن اس معاہدے کی مدت طے نہیں کی گئی تھی. اس کاروائی کے کو ایک یا دو ہفتوں کے جاری رہنا تھا لیکن ترکی نے اس کی پاسداری نہ کی .

عراقی اتھارٹی کا دعوی ہے کہ ترکی نے اس وقت عراق کی اراضی کے اندر سرحدی پٹی پر نیم قبضہ کر رکھا ہے ، یہ پٹی تقریبا 17 کلو میٹر رقبے پرمحید ہے.

خیال رہے کہ ترکی نے بدھ کے روز عراق کے صوبے دہوک میں کرد علاقوں پر بم باری کی تھی . ترکی کے لڑاکا طیاروں نے کئی میزائل فائر کیے تھے . اس کے بعد فضائی بم باری کے بعد پہاڑی علاقے میں ترکی کے افواج کو بھی اتارہ گیا تھا ۔ اسی طرح اس علاقے میں اینٹی ترک کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح ارکان اور ترک فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

واضح رہے کہ ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد خیال کرتا ہے اور ان کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹنے پالیسی اپنائے ہوئے ہے.

Leave a reply