جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹویٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا .حکومت بتا دے
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، جماعت اسلامی 25 اگست کو کیا کرنیوالی ہے؟ سراج الحق نے بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیسا بٹورنا اورلوگوں کو نچوڑنا حکومت کی معاشی پالیسی بن چکی ہے ،حکومت ایک سال گزرنے کےباوجود معیشت کو ٹریک پر نہیں لاسکی،ہر پاکستانی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سےپریشان اوربدحال ہے،ٹویٹ اورپریس کانفرنسوں میں وعدوں اوراعلانات سے کب تک کام چلے گا،عوام ریلیف چاہتے ہیں،مگرمہنگا ئی اور بےروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،
بھارت نے اقوام متحدہ اورشملہ معاہدےکی خلاف ورزی کی،سراج الحق
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کہتی تھی کہ ایک سال مشکل ہے،عوام گھبرائیں نہیں،حکومت اب تک ملنے والے قرضوں اورامداد کی شرائط سے قوم کو آگاہ کرے،25اگست کو جماعت اسلامی پشاور میں کشمیر بچاؤمارچ کرے گی،کشمیر مارچ سےبھارت کو اندازہ ہو جائے گا کہ پاکستانی ہر مقابلے کے لیے تیار ہیں، کشمیر بچاؤمارچ بھارت کو پیغام دے گا کہ 22کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں،